ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

3 مزید بحری جہاز یوکرین کی بندرگاہوں سے روانہ

اناج کی ترسیل کے دائرہ کار میں، 3 مزید بحری جہاز یوکرین کی بندرگاہوں سے روانہ  ہوگئے ہیں۔

وزارت قومی دفاع کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اناج کی کھیپ کے دائرہ کار میں، آج صبح تک کل 3 بحری جہاز روانہ ہوئے، 2 یوکرین کی اوڈیسا بندرگاہ سے اور 1 پیوڈینی پورٹ سے۔ اس کے علاوہ، یوکرین سے 1 جہاز اور یوکرین جانے والے 5 جہازوں کا آج معائنہ کیا جائے گا۔

بحیرہ اسود سے محفوظ خوراک کی نقل و حمل کے قیام کے لیے 22 جولائی کو صدر رجب طیب ایردوان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی موجودگی میں استنبول دولمابا ہچے  محل میں صدارتی دفتر میں یوکرین اور روس کے ساتھ "استنبول اناج کے معاہدے” پر دستخط کیے گئے تھے۔

جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر، جو بحیرہ اسود سے اناج کی مصنوعات کی محفوظ ترسیل کے لیے قائم کیا گیا تھا، استنبول میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کیمپس میں 27 جولائی کو فعال ہو گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں