English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس نے ایک ٹرین اسٹیشن کو نشانہ بنایا ہے،متعدد ہلاک اور زخمی ہیں:یوکرینی صدر

القمر

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے گزشتہ روز یوکرین پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں اعلان کیا ہےکہ روس نے وسطی یوکرین میں ڈینیپروپٹررووسک خطے میں ریلوے اسٹیشن پر میزائل فائر کیےہیں۔

انہوں نے سلامتی کونسل سے روس پر دباؤ ڈالنے اور اسے جوہری بلیک میلنگ سے روکنے کا مطالبہ کیا۔

زیلنسکی نے ایک ویڈیو کانفرنس  میں مزید کہا کہ یہ ہی ہماری روز مرہ  کی زندگی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میزائل حملوں میں جانی نقصان ہوا ہے جبکہ کئی شدید زخمی ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

سلامتی کونسل نے روس پرجوہری بلیک میلنگ روکنے کے لیے دباؤ کا مطالبہ کیا اور ایٹمی ایجنسی سے بھی زبوریا اسٹیشن کی مستقل نگرانی کرنے کا مطالبہ کیا۔

زیلنسکی کی تقریر یوکرین کی آزادی کے 31 سالہ جشن کے موقع پر سامنے آئی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ تقریب ایک ایسے وقت میں کی گئی جب یوکرین پر روسی حملے کو چھ ماہ بھی مکمل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 24 فروری کو روسی حملے کے بعد یوکرین دوبارہ پیدا ہوا تھا۔ وہ کبھی بھی اپنی جدوجہد ترک نہیں کریں گے اور روس کو آخر تک سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے ریکارڈ شدہ تقریر میں اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ ہم دونباس اور کریمیا پر دوبارہ کنٹرول حاصل کریں گے چاہے کچھ بھی ہو جائے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک اب جنگ کے خاتمے کے لئے روس پر فتح کی کوشش کر رہا ہے، امن  کی نہیں ۔

زیلنسکی نےگذشتہ روز کہا تھا کہ یوکرینی افواج روس سے لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کے سامنے روسی افواج پر فتح اور کریمیا کی آزادی کے لئے کوئی چارہ نہیں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے