ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرینی عوام امن چاہتے ہیں،جنگ فوری بند کی جائے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے  یوکرین کے یوم آزادی پر طرفین سے امن کا مطالبہ کیا ہے۔

گوٹیرس نے سلامتی کونسل سے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ یوکرینی عوام کو اس وقت امن  کی اشد ضرورت ہے ۔

گوٹیرس نے روس۔یوکرین جنگ  سے متعلق کہا کہ اس بے معنی جنگ کے نتائج یوکرین  سمیت دیگر ممالک  کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔

 سیکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ  اس جنگ کے نتیجے میں محاذ آرائی،عدم مساوات،طبی مسائل اور وبا کے بعد عالمی معیشت  اور ماحولیاتی بحران  بڑھتا چلا جا رہا ہےجس سے عالمی نظام کو نئی   خامیاں بھی لاحق ہو چکی ہیں ،خوراک، کھاد اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور کروڑوں انسانوں کو بھوک،  غریبی اور غذائی نشونما میں کمی جیسے مسائل بھی درپیش ہیں ،قوی امکان ہے کہ  اگلے سال دنیا کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں