ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: فاتح سلطان مہمت پُل یوکرینی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھا

یوکرین کے 31 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ترکی کے شہر استنبول  کا فاتح سلطان مہمت پُل  یوکرینی  پرچم  کے رنگوں سے روشن ہو گیا۔

استنبول کے علامتی مقامات میں سے ایک اور ایشیاء کو یورپ سے ملانے والے فاتح سلطان مہمت پُل  کو اہم مواقع پر رنگوں اور روشنیوں سے منّور کیا جاتا ہے۔

 اب کی بار پُل یوکرین کے 31 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے یوکرینی پرچم کے نیلے اور پیلے رنگوں میں نہا گیا ہے۔

پُل کی نیلی اور پیلی روشنیاں صبح تک روشن رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں