ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ: لیبیا کے حالات پُر تشویش ہیں، فریقین عوامی مفادات پر توجہ مرکوز کریں

اقوام متحدہ نے لیبیا کے حالات پر اندیشوں کا اظہار کیا اور ملک کے متعلقہ فریقین سے عوامی مفادات پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ترجمان سٹیفن دژارک نے امریکہ کے شہر نیویارک میں منعقدہ پریس کانفرنس میں لیبیا کے اسمبلی ممبران  کی طرف سے بحیثیت وزیر اعظم متعین کئے گئےفتحی باش آغا کی، قومی اتحادی حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ سے، انتظامی اختیارات کی وصولی کی طلب پر بات کی۔

دژارک نے کہا ہے کہ” ہم، اضافی طاقت جمع کرنے اور سیاسی رقابت کے لئے طاقت کے استعمال کی دھمکیوں سمیت لیبیا میں درپیش صورتحال پر نہایت درجے تشویش کے ساتھ نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ لیبیا میں اس سمت میں تناو میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔ متعلقہ فریقین کو بھی عوامی مفادات کو پیش نظر رکھنا چاہیے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ لیبیا میں کوئی بھی ماضی کی طرف واپسی کا خواہش مند نہیں ہے۔ اس حوالے سے  اقوام متحدہ کا لیبیا نمائندہ دفتر بھی تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے لیبیا میں عبدالحمید دبیبہ اور فاتحی باش آغا  کی زیرِ قیادت دو مختلف حکومتیں اقتدار میں   ہیں اور  یہ صورتحال ملک میں دوبارہ سے تشدد کے اندیشے پیدا کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں