English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا پاکستان کو 90 لاکھ کورونا ویکسین فراہم کرے گا

القمر

فائزر اور موڈرنا کووڈ ویکسین کے سب سے بڑے عطیہ کنندہ امریکا نے کوویکس کے اشتراک سے پاکستان کو 90 لاکھ فائزر اور موڈرنا کووڈ-19 ویکسین فراہم کرے گا،امریکا فائیزر اور موڈرنا ویکسینز کا سب سے برا عطیہ دہندہ ہے۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں پاکستان اور امریکا کے گزشتہ 75 سالوں کے دوطرفہ تعلقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان صحت کے تعاون کی تعریف کی۔

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو ویکسین، سپلائیز اور تربیت فراہم کی ہے، ملک کے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی مہارت اور لگن کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کووڈ-19 کا مقابلہ کریں گے اور عوام کی صحت اور حفاظت کے لیے مل کر کام کا عمل یقینی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ویکسینیشن کی جاری کوششوں میں مدد کے لیے اضافی 2 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ ​​کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وبائی بیماری کے آغاز کے بعد سے امریکی حکومت نے کووڈ کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کی مدد کے لیے تقریباً 70لاکھ 4ہزار ڈالر براہ راست امداد کی اور ایک کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی اس کے علاوہ امداد کی گئی۔

اس کے علاوہ، امریکا نے حال ہی میں یو ایس ایڈ کے ذریعے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو 4 کروڑ 6 لاکھ ڈالر مالیت کی 4 موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز بھی عطیہ کی ہیں۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ یہ لیب پاکستان میں دور دراز اور غیر محفوظ علاقوں میں کووڈ اور دیگر بیماریوں کی تشخیص کی صلاحیت کو مزید بہتر بنائے گی۔

امریکی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے ڈاکٹروں، نرسز، اور لاجسٹک پیشہ ور افراد کے درمیان قریبی ہم آہنگی کی وجہ سے اچھے نتائج سامنے آئے۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ ویکسین مستقبل میں کوویڈ-19 کو پھیلنے سے روکتی ہے، دونوں ممالک کے کام کرنے سے کوویڈ اور دیگر بیماریوں سے نمٹنے کے لیے مقامی صلاحیت اور انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل، امریکا نے پاکستان کو 12 لاکھ سے زائد این 95 ماسک، 96 ہزار سرجیکل ماسک، 52 ہزار حفاظتی چشمے، 10 لاکھ کوویڈ ریپڈ ڈائیگنوسٹک ٹیسٹ، 12 سو پلس آکسی میٹر اور ملک بھر کے 64 ہسپتالوں کے لیے 200 وینٹی لیٹرز فراہم کیے تھے۔

امریکی حکومت نے ملک بھر میں 30 ہزار خواتین سمیت 50 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کو کوویڈ کے مریضوں کی گھر میں دیکھ بھال کے لیے تربیت دی ہے اور بیماریوں کی نگرانی اور رسپانس یونٹس کےلیے نیٹ ورک قائم کیاگیا ہے۔

منبع: ڈان نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے