ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں سیلاب کی آفت سے جانی نقصان میں مزید اضافہ

موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں ہلاکتوں کی 1061 ہوگئی جب کہ متاثرین کی مجموعی تعداد 33 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

اطلاعات کے مطابق سیلاب کی زد میں آنے والے  لاکھوں گھر اور املاک مکمل ملیا میٹ ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی اراضی مکمل تباہ ہوگئی، اب تک سیلاب اور بارشوں سے 1 ہزار سے زائد شہری جاں بحق جبکہ لاکھوں مویشی پانی کی نذر ہوچکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد 1061 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے، مرنے والوں میں 359 بچے، 210 خواتین اور 470 مرد شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے 4 لاکھ 98 ہزار 442 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے جن میں سے 1575 افراد زخمی ہیں۔

سیلابی ریلوں کی زد میں آنے سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 7586 جانور ہلاک ہوئے جس کے بعد لقمہ اجل بننے کے والے مویشیوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 27 ہزار 144 ہوگئی  جب کہ 1 روز میں مزید 43013 مکانات تباہ ہوئے جس کے بعد تباہ شدہ مکانوں کی تعداد 9 لاکھ 92 ہزار 800 سے تجاوز کرگئی اور متاثرین کی تعداد نے 33 لاکھ 46 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا۔

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے مطابق موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے بیساکی پر کھڑی ملکی معیشت کو مختلف شعبوں میں اب تک 10 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

واضح رہے کہ نقصان کا تخمینہ ابتدائی اندازے کے مطابق لگایا گیا ہے جس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں