وائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کونسل کےمشیر جان کربی نے کہا ہے کہ عراق کی صورتحال کو قابو میں لانے کےلیے طرفین کے درمیان مکالمت ممکن بنائی جائے۔
کربی نے ویڈیو کانفرنس پلیٹ فارم زوم کے ذریعے اپنی بریفنگ میں کہا کہ بغداد کی صورتحال باعث تشویش ہے،یہ وقت کشیدگی کا نہیں مکالمت کا ہے لہذا امریکہ ان پر تشدد واقعات کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔
کربی نے بغداد کے امریکی سفارت خانے کو خالی کرانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی فی الوقت ضرورت نہیں ہے۔
