English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کی مقامی گاڑی TOGG مارچ 2023 میں مارکیٹ میں آ جائے گی: وارانک

القمر

ترکی کے وزیرِ توانائی و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے کہا ہے کہ ترکی کی مقامی گاڑی TOGG مارچ 2023 میں فروخت کے لئے مارکیٹ میں آ جائے گی۔

استنبول میں ایک ریڈیو چینل کے لئے انٹرویو میں وارانک نے ترکی کی مقامی گاڑی ٹوگ کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ضلع برصا کی تحصیل گیملک میں ٹوگ کی  پیداوار ی فیکٹری کا 29 اکتوبر کو افتتاح کر دیا جائے گا۔ فیکٹری سے پہلی کھیپ نکلنے اور تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد مارچ 2023 کو ٹوگ کی فروخت شروع ہو جائے گی۔

وارانک نے کہا ہے کہCگریڈ SUV گاڑی اپنی نوعیت کی گاڑیوں کے ساتھ رقابت کرے گی اور اسی قیمت پر فروخت کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے