English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپی یونین کو روسی گیس پر انحصار کم سے کم کر دینا چاہیے: شُولز

القمر

 

جرمن چانسلر اولاف شُولز نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو زیادہ خودمختار اور زیادہ خود انحصار ہونا چاہیے۔

اولاف شُولز نے اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز کے دورہ جرمنی کے دوران مشترکہ پریس کانفرنس  کا انعقاد کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں شُولز نے کہا ہے کہ "یورپی یونین کو زیادہ خودمختار ہونا چاہیے اور بیرونی انحصار میں زیادہ کمی کرنا چاہیے۔ اس وقت ہمیں یونین کو ،داخلیت میں زیادہ متحد کرنے اور خارجیت میں زیادہ  پُر عزم بنانے کی ضرورت ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ سلامتی کا موضوع نہایت جامعیت رکھتا ہے۔ یہ موضوع انرجی و خام مادوں کی سلامتی اور سوشل مارکیٹ  اقتصادیات و جمہوریت کے تحفظ جیسے موضوعات کا بھی احاطہ کرتا ہے ۔ شُولز نے کہا ہے کہ انرجی مارکیٹ میں قیمتوں میں بے مہار اضافے کے سدّباب کے طریقوں پر بھی غور کیا جانا چاہیے”۔

وسطی یورپ کو گیس کی فراہمی کے لئے اسپین اور فرانس کے درمیان پائپ لائن کی تعمیر کے احتمال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ روس پر انحصار کو کم کرنے کے لئے یورپ میں بجلی، گیس اور ہائیڈروجن نیٹ ورکوں کو وسعت دینا ضروری ہے۔

شُولز نے کہا ہے کہ "شمسی روشنی سے مالامال  ممالک اسپین اور پرتگال ملکی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کر کے اسے برآمد کر سکتے ہیں۔ اس پہلو پر سب سے بڑی ضرورت یورپی نیٹ ورک کی تشکیل ہے”۔

اسپین کے وزیر اعظم سانچز نے بھی گذشتہ سال کے اواخر میں ملک میں قومی سلامتی حکمت عملی کی تجدید پر زور دیا اور کہا ہے کہ روس کی 24 فروری کو یوکرین کے خلاف شروع کردہ جنگ کی وجہ سے  یہ حکمت عملی اور بھی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

سانچز نے کہا ہے کہ "جنگ نے اقتصادیات، قیمتوں اور توانائی کی رسد کو متاثر کیا ہے۔ ہم اس جنگ کے بوجھ کو منصفانہ شکل میں بانٹنا چاہتے ہیں۔ یورپ نے باہمی مساوات اور اتحاد کے ساتھ اس کا جواب دیا ہے۔ میرے نزدیک یہی راستہ درست ہے۔ جرمنی اور اسپین باہمی اتحاد کی حالت میں رہیں گے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے