English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

10 سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والا نوعمر ملزم گرفتار

القمر

مانگا منڈی: مانگا منڈی کے علاقے میں پولیس نے 10سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپرس نیوز کے مطابق ملزم علی حسن 10سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کر کے فرار ہو گیا،تھانہ مانگا منڈی میں درخواست موصول ہونے پر پولیس نے ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی یاسر عباس کے مطابق ملزم علی حسن کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا، ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اے ایس پی رائیونڈ بلال محمدو سلہری کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کو جنسی حراساں کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے