ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم کا فلڈ ریلیف فنڈ 2022کا آڈٹ کرانےکا فیصلہ

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے جمع ہونے والےفلڈ ریلیف فنڈ 2022 کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیاہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نے’اے۔جی۔پی۔آر ‘ اور بین الاقوامی آڈٹ فرم کے ذریعے “وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022″ کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہناہے کہ جمع اور خرچ ہونے والے فنڈز کا آڈٹ ہوگا کہ کتنا پیسہ آیا اور کہاں خرچ ہوا،یہ آڈٹ رپورٹس عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں