ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کو سیلاب کا نقصان ملکی وسائل سے کہیں زیادہ سطح پر پر ہے، احسن اقبال

پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیلاب ہمیں بڑا درس دے گیا ہے، جس کا نقصان ہمارے وسائل کے مقابلے میں  حد درجے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کوحالیہ تاریخ میں دنیا میں سب سے زیادہ  موسمیاتی نقصانات کا سامنا ہے، 3کروڑ 30 لاکھ شہری  سیلاب سے شدید متاثر ہوئے   ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب  کے  نقصان اور ملکی وسائل کے درمیان واضح فرق ہے۔  تا ہم  ہمارا عزم بھی بہت بڑا ہے ۔ اگر ہم سمجھیں کہ اس آفت کا کوئی تنہا مقابلہ کرلے گا تو یہ ممکن نہیں۔ اب  تک  کچھ علاقوں میں 1500 ملی میٹر  تک بارش ہوئی، جہاں 20 سے 30 ملی میٹر تک  بارش پڑتی تھی۔ انہوں نے  بتایا کہ سیلاب سے ایک ملین سے زائد گھروں کا نقصان ہوا  جب کہ 5 ہزار کلو میٹر کے قریب سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 15 دن پہلے تک 14 اہم شاہراہیں جو ملکی اہم رسدگاہوں کو جوڑتی ہیں، کٹی ہوئی تھیں، ان شاہراہوں کو مسلح افواج اور دیگر اداروں نے مل کر بحال کر دیا ہے اور جو باقی رہ گئی وہ بھی آئندہ دنوں بحال ہوجائیں گی۔ سندھ میں پانی کے نکاس میں بھی سست روی ہے، سندھ میں ہزاروں ایکڑ اراضی سمندر کا منظر پیش  کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج وہ لمحہ ہے کہ جب ہم سب مل کر اپنے اپنے حصے کا کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیلاب ہمیں درس دے گیا  ہے کہ  ہم  جو ندیوں،دریاؤں،نالوں میں تعمیرات کو ہٹاتے ہوئے انہیں  آئندہ پانی کی گزرگاہوں کے لیے چھوڑ دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں