English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا کے چاروں گوشوں میں مسلم امہ کے خلاف چالیں چلی جا رہی ہیں، صدر ایردوان

القمر

صدر رجب طیب ایردوان نے بتایا کہ  ڈیموکریسی اور ترقی کی راہ میں برپا کردہ انقلابات کی بدولت  ترکیہ  دنیا کی  اول نمبر کی لیگ میں شامل ہو گیا ہے۔

صدر و آک پارٹی  کے چیئرمین  جناب  ایردوان نے استنبول میں اپنی پارٹی کی توسیعی صوبائی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں  خطاب میں کہا کہ "جمہوریت اور ترقی کے انقلابات کی بدولت ہم نے محسوس کیا ہے، ترکیہ  ملک و قوم کی حیثیت سے دنیا کی اعلیٰ ترین لیگ میں شامل ہوا ہے۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اس لیگ  میں سر فہرست آنے کے لیے جدوجہد کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، اور قوم کے ساتھ مشترکہ وژن، اہداف اور پروگرام اسی مقصد کے  تحت ہیں۔

کچھ عرصے سے دنیا کے چاروں گوشوں میں مسلم امہ کے خلاف بعض چالیں چلی جانے پر توجہ مبذول کرانے والے صدر ایردوان نے  بتایا کہ "”انہوں نے عراق کو 20 لاکھ  شہریوں کے  خون کے ساتھ تقسیم کیا، اب یہ  اسے دوبارہ تقسیم کے دہانے پر لے آئے ہیں۔ انہوں نے اسی طرح 10 لاکھ لوگوں کے خون پر شام کو تقسیم اور ٹکڑے ٹکڑے کیا،  اب بھی ان کی یہ چالیں جاری ہیں۔ یمن سے روہنگیا تک، ترکستان سے بلقان تک، فلسطین سے لے کر افغانستان تک، اسی مقصد کے لیے مختلف النوع ڈراموں کے ساتھ  اسٹیج  سجایا جاتا ہے۔ ہمارے ملک میں بھی سنی-علوی، ترک-کرد، انصار-مہاجر فتنہ کی بنیاد پر ایسے ہی  حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ گزشتہ  20 سالوں میں خاموش انقلابات کے ذریعے  ہم نے عقیدہ، اصل، فرقہ  رنگ و روپ  سے قطع نظر قوانین  کی  روشنی میں ایک جمہوری ریاست قائم کی ہے جو کہ ملک میں ہر ایک کے حقوق اور آزادیوں کی ضمانت دیتی ہے۔ آج ہمارے 85 ملین  لوگ اس ملک کے پہلے درجے کے شہری ہیں۔ ہمارے ملک میں رہنے والے ہر فرد کو تمام حقوق، آزادی اور مواقع سے مستفید ہونے کا موقع حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے