افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانے کے قریب خود کش دھماکے کی اطلاع ملی ہے
خبر کے مطابق، کابل میں روسی سفارت خانے کی جانب بڑھنے والے خودکش بمبار کو محافظوں نے گولی مار دی جس پر بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جانی نقصان سے متعلق تفصیلات واضح نہیں ہو سکی ہیں، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی افغان صوبے ہرات کی جامعہ مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے میں مولوی مجیب انصار سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔