English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی حکومت نے فنڈز نہ دیے تو پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرینگے، وزیراعظم آزاد کشمیر

القمر

باغ: وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے خبردار کیا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے فنڈز نہ دیئے تو پارلیمنٹ کے باہر پوری کشمیر کابینہ سمیت احتجاجی دھرنا دیں گے۔

باغ اسٹیڈیم میںایک میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آزاد کشمیر میں جہاں چاہیں گے وہاں پر لاہور سے بڑا جلسہ کریں گے، آج باغ والوں نے تاریخی جلسہ کر کے دل جیت لیا ہے جس والہانہ اور گرم جوشی سے میرا استقبال کیا اسے کبھی نہیں بھولوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اعلانات پر یقین نہیں رکھتا الیکشن میں جو بھی وعدے کیے انہیں ہر صورت پورا کرونگا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے