English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور میں دکان دار کو قتل کرنے والے ملزمان کی ویڈیو وائرل

القمر

 لاہور: تھانہ فیکڑی ایریا والٹن روڈ بازار میں 4 ملزمان نے فائرنگ کرکے 45 سالہ تاجر کو اس کی دکان میں قتل کردیا۔ 

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 موٹرسائیکل پر سوار 4 ملزمان دکان کے باہر رکھتے ہیں اور ان سے 2 افراد دکان میں داخل ہو کر فائرنگ کرتے ہیں۔

پولیس کےک مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ شاہد محمود کے نام سے ہوئی ہے اور 11 سال قبل جمیلہ سے پسند کی شادی کی تھی جس کا جمیلہ کے بھائیوں کو رنج تھا۔

پولیس نے بتایا کہ لاش تحویل میں لیکر مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے