English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

القمر

۔ آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  حریت ” بحیرہ ایجیئن میں یونان کی طرف سے نئی اشتعال انگیزی”

یونان نے گزشتہ سال ترکی کی فضائی حدود اور علاقائی آبی حدود  کی  کل 1616   مرتبہ خلاف ورزیاں کیں، یہ تعداد رواں سال کے آٹھ مہینوں میں 1123 تک پہنچ گئی ہیں ۔ ترکی کے جیٹ طیاروں کو 14 الگ الگ واقعات میں 3,372 سیکنڈ تک ریڈار لاک سے ہراساں کیا گیا۔

 

***روزنامہ صباح :  "بوسنیا کے رہنما زدیزفیرووک کے صدر ایردوان کے لیے قابل تعریف کلمات”

بوسنیا اور ہرزیگوینا کی صدارتی کونسل کے صدر سیفیک دزفیرووک نے 6 ستمبر کو صدر رجب طیب ایردوان کے بوسنیا اور ہرزیگوینا کے سرکاری دورے کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کرواتے  ہوئے  کہا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے حوالے سے بڑی  اہمیت کا حامل ہے  اور اس سے  خطے میں  امن و امان  قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

 

 

***روزنامہ  سٹار: "ترک دفاعی صنعت کا یورپ کی جانب سفر "

ترکی کی دفاعی صنعت کی کمپنیاں   6 تا 9 ستمبر کو پولینڈ کے شہر کیلس میں منعقد وسطی اور مشرقی یورپ کے سب سے بڑے فوجی فسیٹویل   MSPO 2022 میں دکھائی دیں گی۔ ترکی  دوسری بار  "لیڈر ملک” کے طور پرشرکت کرے گا۔

 

***روزنامہ خبر ترک :  "قونیا میں ترک تاریخ پر روشنی ڈالی جانے والی  نئی دریافت "

قونیا کے قدیم شہر ساوترا کی کھدائی کے مقام پر پہلی بار قبل از اسلام ترک تاریخ سے تعلق رکھنے والا ایک نوشتہ( کتبہ) ملا، جس میں  رونک حروف تہجی میں لفظ "ترک”  لکھا  ہے  جس سے  1071 سے پہلے اناطولیہ میں ترکوں کی موجودگی کا ثبوت  ملتا ہے ۔

 

***روزنامہ  ینی شفق :  "پامک قلعے  آنے والوں کی تعداد میں 64 فیصد اضافہ”

یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل  پامک قلعے  میں 8 ماہ کے لیے آنے والوں کی تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 64 فیصد اضافے کے ساتھ 1  ملین  285 ہزار 990 تک پہنچ گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے