ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی کالعدم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی کا پیمرا کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پیمرا کے پابندی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ پیمرا سپریم کورٹ کے فیصلے پر موثر عمل درآمد کرائے ، اگر کوئی چینل ڈیلے میکنزم (تاخیری طریقہ کار) پر عمل نا کرے تو پیمرا قانونی کارروائی کر سکتا ہے ، ٹی وی چینلز تاخیری سسٹم کے تحت ممنوعہ مواد کی نشر روکنے کے پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ” آپ اپنے لیے مشکلات پیدا کریں گے” ، چیف جسٹس کا عمران خان کے وکلا سے مکالمہ

عدالت نے قرار دیا کہ پیمرا سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں قانون پر عمل کرانے کا پابند ہے، اگر ممنوعہ مواد نشر ہوا تو پیمرا ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے پیمرا کے 20 اگست کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں