ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرکاری حج کوٹا میں مقررہ حد سے زائد بکنگ پر تحقیقات کا حکم

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سرکاری حج کوٹا میں مقررہ حد سے زیادہ بکنگ پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری حج کوٹا میں مقررہ حد سے زائد بکنگ کیے جانے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ کابینہ نے سرکاری حج کوٹا میں مقررہ حد سے زیادہ بکنگ پر تحقیقات کا حکم بھی ے دیا۔

اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور متعلقہ اداروں کی جانب سے سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں