پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چند سیلاب متاثر بچوں اور افراد کو ٹیبل پر بٹھا کر کھانا کھلانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
عمران خان کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں نصف درجن سے زائد بچوں اور افراد کو ایک ٹیبل پر بٹھاکر کھانا کھلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان خود سیلاب متاثرین کو کھانا پلیٹوں میں نکال کر دے رہے ہیں اور کھانا کھاتے افراد موبائل اور ویڈیو کیمرے پکڑے ہوئے ہجوم نے گھیر رکھا ہے۔
کھانے والے 6
کیمرے والے 11 pic.twitter.com/XmTEFkLl0n— صحرانورد (@Aadiiroy2) September 5, 2022
ویڈیو میں عمران خان کے ہمراہ دیگر پارٹی رہنماؤں اور ان کے سیکیورٹی گارڈز کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
You have to sell yourself out as a spectacle before being allowed to touch food. Pathetic. https://t.co/wTpOjgWmry
— Azka Ijaz (@azkaijazz) September 6, 2022
ویڈیو میں صاف دکھائی دیتا ہے کہ کھانا کھانے والے متاثرین بہت کم جب کہ ان کی ویڈیو بنانے والے افراد زیادہ ہیں اور انہیں دیکھنے والے افراد کی تعداد بھی ان سے زیادہ ہے۔
قوم کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اٹھانے والا سیلفی ٹولہ https://t.co/T4a04S3EC3
— Rehan Ahmad Khan (@RehanAh93790292) September 6, 2022
مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کئی لوگوں نے عمران خان پر تنقید کی اور اس عمل کو متاثرین کی تضحیک قرار دیا۔
this is disgusting… a stage managed insult! showbaaz kehtay kehtay ‘rang baaz’ ban gaye https://t.co/Rz2VrG8mea
— mohammed ali jawaid (@majawaid) September 6, 2022
ایک خاتون نے ان کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے تکلیف دہ قرار دیا اور لکھا کہ یہ سچ ہے کہ بعض افراد کو کھانے کو ہاتھ لگانے سے قبل خود کو تماشے کے طور پر بیچنا پڑتا ہے۔
ڈرامہ بازی اور دغابازی میں دجال کے اس ساشے پیک کا جواب نہیں ہے۔
جو واقعی خدمت کررہے ہیں وہاں کسی ایک آدھ ویڈیو آجاتی ہے وہ بھی موبائل میں بنی ہوئی تاکہ لوگوں کیلئے سند رہے اور مزید لوگ اس کو دیکھ کر مدد کی کوشش کریں۔
یہاں باقاعدہ طور پر فلم بندی جاری ہے۔ https://t.co/AvIS9Z1Q1x
— ابوعبداللہ – عبدالوہاب (@vazims) September 6, 2022
بعض افراد نے ان کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہیں قوم کا تماشہ بنانے والا سیلفی ٹولہ قرار دیا جب کہ بعض نے ویڈیو کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے لکھاکہ شوباز کہتے کہتے خود رنگ باز بن گئے۔
۶ بلین ڈالرز جو اس نے ٹیلی تھون سے جمع کیے تھے ، اس میں سے صرف یہ سوکھنے چاول بچے ہیں ان غریبوں کے لیے خان کے فوٹو سیشن واسطے؟؟#RescueNisarPanhwar https://t.co/mCFnG1WPjb
— Syed Kazmi, MD. (@Shabbirkazmi90) September 6, 2022
