English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 74 ہو گئی

القمر

چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں عمارتیں لرز اُٹھیں اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ مجموعی طور پر ہلاکتیں 74 ہوگئ ہیں۔

خبر کے مطابق، چین کے صوبے سیچوان میں 6.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے۔

امریکی ادارہ ارضیات کا کہنا ہے کہ یہ  زلزلہ زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا جس  سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اورمٹی کے تودے بھی گرے۔

زلزلےسے متاثرہ علاقوں میںبنیادی ڈھانچےکو شدید نقصان پہنچا اور کئی شہر بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر تاریکی میں ڈوب گئے۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب  تک 74 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

زلزلے  سے مٹی کے تودے گرنے سے سیکڑوں افراد محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ متعدد افراد بھی لا پتہ ہیں۔

زلزلے سے متاثرہ دو شہروں میں سینکڑوں زخمیوں کو لایا گیا ہے جس میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ  ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے