صدر رجب طیب ایردوان خطہ بلقان کی دوسری کڑی سرب دارالحکومت بلغراد پہنچ گئے ہیں۔
بوسنیا ہرزیگوینا میں مذاکرات کے بعد بلغراد تشریف لیجانے والے صدر ایردوان یہاں پر علاقائی امن و استحکام سمیت دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافے کے بارے میں بات چیت کریں گے۔
جناب ایردوان کے دورے کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
