افریقی ریاست ڈیموکریٹک ری پبلک کانگو میں شدید بارشوں کے دوران دریا عبور کرنے کے لیے بنایا گیا پُل افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے فیتہ کاٹتے ہی گر گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہمان خصوصی پُل پر کھڑے افتتاحی فیتہ کاٹ رہے تھے اور عین اسی وقت پُل گرگیا۔
پُل گرتے وقت اس پر مہمان خصوصی اور ایک خاتون آفیسر بھی موجود تھیں جو خوف زدہ ہوگئیں اور مدد کے لیے پکارا۔ وہاں موجود فوٹوگرافرز اور سیکیورٹی اہلکاروں نے پل پر کھڑے حکام کو ریسکیو کیا۔
اس پل کی جگہ پہلے لکڑی کا پل تھا جو ہر برسات میں ٹوٹ جاتا تھا اور علاقہ مکینوں کو دریا عبور کرنے میں مشکل ہوتی تھی اس لیے لکڑی کے پل کی جگہ لوہے کا پُل بنایا گیا تھا۔
This happened in a @SADC_News State, the Democratic Republic of Congo (DRC).
The tragic failure of leadership in our region is so depressing and it explains why young people are trying to leave the continent.
We have really become a global laughing stock due to failed leadership pic.twitter.com/7AnkeUcYK7— Hopewell Chin’ono (@daddyhope) September 5, 2022
کانگو کے ایک صحافی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پُل کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال ہوگا تو ایسا ہی ہوگا۔ یہ نہایت تضحیک آمیز ہے۔
سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر صارفین مزے مزے کے کمنٹس کیے ایک صارف نے لکھا کہ یوں لگ رہا ہے جیسے فیتے نے ہی اس پُل کو سنبھالا ہوا تا جیسے ہی فیتہ کٹا، پُل دھڑام سے نیچے گر گیا۔
