English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مراد سعید نے مجمع زیادہ دکھانے کیلئے کئی ماہ پرانے جلسے کی ویڈیو شیئر کر دی

القمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے مجمع زیادہ دکھانے کے لیے کئی ماہ پرانے جلسے کی ویڈیو شیئر کردی۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے پشاور میں جلسہ کیا گیا تھا جس سے عمران خان نے بھی خطاب کیا تھا۔

مراد سعید نےکل 6 ستمبرکے جلسےکے بجائے تحریک انصاف کے پرانے جلسے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں کل کے جلسے کے مقابلے میں قدرے زیادہ افراد موجود تھے۔

تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نےکل ہونے والے جلسے میں آسمانی رنگ کا لباس پہنا تھا جب کہ مراد سعیدکی شیئر کی گئی ویڈیو میں فیصل جاویدکو سیاہ کپڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہےکہ پی ٹی آئی کے پشاور میں کل کے جلسے میں کارکنوں کی شرکت کم رہی تھی، جس کا اعتراف خود معاون خصوصی خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے