جنوبی کوریا کو اپنی زد میں لینے والے ہینام نور طوفان سے پیدا ہونے والے سیلاب سے ایک انڈر گراونڈ پارکنگ لاٹ میں محصور ہو کر رہ جانے والے 7 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد سیلاب سے اموات کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔
پوہانگ شہر میں، اپارٹمنٹ کے 9 رہائشیوں میں سے 7، جو اپنی کاریں لینے کے لیے پارکنگ میں گئے تھے، ہلاک ہو گئے۔
سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے 2 افراد کو بچا لیا جو 12 گھنٹے سے زائد وقت تک چھت کے پائپوں کو پکڑ ے رہے تھے۔
شدید طوفان سے 66 ہزار مکانات کو بجلی کی ترسیل منقطع ہے ، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا۔
فی گھنٹہ 133 کلو میٹر کی رفتار سے آنے والی آندھی کے باعث ملک کے جنوبی علاقوں میں ہزاروں افراد محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر گئے ہیں۔
