English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اگر ترکی  ثالثی  کا اکردار  ادا نہ کرتا تویوکرین کا اناج یورپی ممالک تک نہ پہنچ پاتا: صدر پوتن

القمر

روس  کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ  اگر ترکی  ثالثی  کا اکردار  ادا نہ کرتا تویہ اناج یورپی ممالک  ضرورت مند ممالک  کو  نہ پہنچتا ۔

ولادیمیر پوتن نے ان خیالات کا اظہار   ولادی ووستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے 22 جولائی کو، اقوام متحدہ، ترکی کی قیادت میں ایک ثالث کے طور پر، روس اور یوکرین کے درمیان استنبول میں ہونے والے اناج کے معاہدے  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ زیر بحث معاہدے کے ساتھ، اناج کو ضرورت مندوں تک پہنچایا گیا ہے۔

 اگر ترکیہ ثالثی کا کردار ادا نہ کرتا  تو یوکرین سے سارا اناج یورپی یونین   اور ضرورت مند ممالک کو برآمد نہ کیا جاسکتا۔

پوتن نے کہا کہ یورپ نے امریکہ   کی آمریت کے تحفظ کے لیے اپنی اقدار کی قربانی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسم بہار میں، بہت سی غیر ملکی کمپنیاں یہ سوچ کر کہ اس سے ہمارے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچے گا روس سے انخلاء کا اعلان کرنے کے لیے دوڑ  میں شامل   ہوئی ہیں لیکن اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح یورپ میں پیداوار اور روزگار  کے مواقاع کم ہوتے جا رہے ہیں اور اس  کی    بلاشبہ ایک اہم ترین وجہ روس کے ساتھ تجارتی تعلقات کا ٹوٹ جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے جس چیز نے ہوا دی بلا شبہ   وہ   امریکہ   کا آمرانہ رویہ تھا  جس نے یورپی ممالک کو   ایسا کرنے پر  مجبور کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے