داعش کے 5 نام نہاد لیڈر پکڑے گئے ہیں۔
ترک امور داخلہ کے مطابق، غازی آنتپ اور شام میں متعین جینڈرمیری کے آپریشن کے نتیجے میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے شام میں واقع حاسکہ الکیف جیل سے جرابلس جانے کی شرط پر رہائیپانے والے داعش کے نام نہاد لیڈر محمد الحمد عرف "رامی ریمو” کو 31 اگست کو اس وقت پکڑا گیا جب وہ ایک حملے کی تیاری میں تھا۔
بیان میں بتایا گیا کہ محمد الحمد کے بیان کے تناظر میں ترکی میں حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف داعش کے نام نہاد دیگر لیڈر ابراہیم الصالح عرف "ابو رسول” ،سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذمے دار حسام داود عرف "ابو ایوب”تربیتی کیمپ کے سرغنہ ابو عبدالرحمن الشامی عرف ” احمد الحلو ” اور تنظیم کا امام کامی آئیدان عرف "ابو رشید” کو جرابلس کی سرحد پر پکڑا گیا ۔
ان دہشتگردوں کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ،گولیاں اور 27 کارٹریجز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
