English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپی یونینترکی سمیت 17 ممالک کو مدعو کرنے کی تیاری کر رہی

القمر

یورپی یونین (EU) اگلے ماہ چیکیا میں منعقد ہونے والے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے دوران رہنماؤں کی سطح پر "یورپی پولیٹیکل کمیونٹی” کے اجلاس میں ترکی سمیت 17 ممالک کو مدعو کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

یورپی یونین کے ایک سینئر اہلکار کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، "یورپی پولیٹیکل کمیونٹی” کا اجلاس یورپی یونین کے رہنماؤں کے غیر رسمی سربراہی اجلاس سے پہلے طے کیا گیا ہے، جس کی میزبانی 6-7 اکتوبر کو جمہوریہ چیک کرے گا۔

یورپی یونین کے 27 ممبران کے علاوہ ترکی، مغربی بلقان کے ممالک سربیا، مونٹی نیگرو، البانیہ، شمالی مقدونیہ، کوسوو اور بوسنیا  ہرزیگووینا کے علاوہ ناروے، لیچٹنسٹائن، سوئٹزرلینڈ، انگلینڈ، آئس لینڈ، یوکرین، جارجیا، مالڈووا، آرمینیا اور آذربائیجانکے رہانموں کو مدوع کیا گیا ہے۔

اجلاس میں اہم موضوعات پر روس کا یوکرین پر حملہ، 24 فروری سے شروع ہونے والا توانائی بحران، آب و ہوا، سلامتی اور معیشت شامل ہوں گے۔

یورپی یونین کے حکام یورپی سیاسی برادری کو یورپی یونین اور تیسرے ممالک  ایک "جامع عمل” کے طور پر پیش کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے