کروشیا کے صدر زوران میلانووچ نے کہا کہ ترکی مشکل وقت میں ہمیشہ ان کے ملک کے ساتھ کھڑا ہے۔
زوران میلانووچ نے ان خیالات کا اظہار صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور کروشیا کے درمیان اچھے، تعمیری اور صحت مند تعلقات ہیں۔
صدر زوران میلانووچ نے کہا کہ وہ سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، صدر زوران میلانووچ نے کہا کہ ترکی ہمیشہ مشکل وقت میں کروشیا کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ ہی کرشیا کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایردوان کے ساتھ ملاقات میں کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے یوکرین کی جنگ میں ترکی کے حساس کردار پر تبادلہ خیال کیا (جو 24 فروری سے روس کے ساتھ جاری ہے)۔ ہم نے غیر ملکی تجارت کے حجم پر بھی بات کی۔” انہوں نے کہا کہ کروشیا، یورپی یونین، نیٹو کے رکن اور ایک مستحکم ملک کے طور پر، ترکی کے ساتھ معیشت اور دیگر کئی شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔
