جرمن چانسلر اولاف شولز نے یوکرینی صدر لودیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔
چانسلری کے مطابق، شولز نے اس بات چیت میں کہا کہ جرمنی یوکرین کی عسکری،انسانی اور اقتصادی ڈھانچےکی تعمیر نو میں تعاون کرتا رہے گا۔
شولز اور زیلنسکی نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ زاپوریا جوہری ری ایکٹر کی سلامتی کےلیے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ اور اس کی تجاویز پر عمل کیا جائے۔
