English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عرب لیگ کا تنگ نظری پر مبنی بیان مسترد کرتے ہیں:امور خارجہ

القمر

 ترک حکومت نے عرب لیگ کے بیان کی مذمت کی ہے۔

 امور خارجہ کےمطابق، عرب لیگ  کی وزرائے خارجہ کونسل کے 158 ویں اجلاس کے دوران ترک مخالف  فیصلوں اور بیانات  بے بنیاد ہیں جنہیں مسترد کیا جاتا ہے ۔

اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ یہ بیانات  تنگ نظری  اور ذاتی مفادات کی غمازی کرتے ہیں جو کہ علاقائی مسائل کے پائیدار حل کی تلاش میں مدد  سے بھی عاری ہیں ، ان تمام  متعصبانہ رویوں کے باوجود ہم اپنے قومی مفادات اور سلامتی کو درپیش تمام خطرات کے خلاف یہ جنگ عالمی قوانین کے تحت جاری رکھیں گے،مزید برآں علیحدگی پسند دہشتگردی کے خلاف ہماری جدو جہد علاقائی ممالک کی سالمیت اور ان کی بقا کےلیے بھی اہمیت کی حامل ہے۔

 اعلامیئے میں مزید کہا  گیا ہے کہ علاقائی استحکام  و خوشحالی کےلیے ہم عرب لیگ سے تعاون کےلیے تیار ہیں۔

 یاد رہے کہ  عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر کہا تھا کہ لیبیا،عراق اور شام میں انقرہ کی مداخلت علاقائی سلامتی کےلیے خطرہ ہے۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے