English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک صدر اور اسپیکر اسمبلی کا ملکہ الزبتھ دوئم کی وفات پر تعزیتی پیغام

القمر

صدر رجب طیب ایردوان  نے  96 سال کی عمر میں  چل بسنے والی  برطانوی  ملکہ  الزبتھ دوئم کے  لیے تعزیتی  پیغام دیا ہے۔

صدر ایردوان نے سماجی رابطوں کے پیج پر   اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ  ملکہ الزبتھ دوئم کی وفات کی  اطلاع نے  ہمیں  دلی صدمہ پہنچایا ہے۔  "میں  شاہی خاندان اور دوست و اتحادی   سلطنت ِ متحدہ کے عوام اور حکومت    سے  دلی  طور پر ااظہار تعزیت کرتا ہوں۔ "

ترکیہ  گرینڈ  نیشنل اسمبلی کے اسپیکر  مصطفی شین توپ نے بھی اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ  ” میں ملکہ  الزبتھ دوئم کی  وفات پر   برطانوی عوام کے غم  میں برابر کا شریک ہوں  اور شاہی کنبے   سے  تعزیت کرتا ہوں۔”

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے