اطلاع کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی علاقے پاپوا میں 5٫5 اور 6٫2 کی شدت کے کم از کم 4 زلزلے رونما ہوئے ہیں۔
انڈونیشیا کی موسمیات، آب وہوا اور جیو فزکس ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ 5.5 سے 6.2 کی شدت کے ساتھ کم از کم 4 زلزلے مغربی پاپوا شہر کے وسطی مامبے رامو علاقے سے تقریباً 37 کلومیٹر شمال مغرب میں 16 کلومیٹر کی گہرائی میں آئے ہیں ۔
زلزلہ اور سونامی تخفیف ڈویژن کے سربراہ داریونو کا کہنا ہے مذکورہ زلزلوں سے سونامی آنے کا خطرہ موجود نہیں ہے ۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ زلزلوں سے جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
