وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو نے مغربی تھریس میں وفات پانے والے اسکیچے کے مفتی احمد میتے کی جگہ منتخب ہونے والے مصطفی ترامپا کو ٹیلی فون پر مبارکباد پیش کی۔
دفترِ خارجہ سے جاری کرہ بیان کے مطابق چاوش اولو نے ترامپا سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے بعد ازاں اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ” ہم یونان سے ترک اقلیت کی خواہشات کا احترام کرنے کی توقع کرتے ہیں، ہم تمام ترک باشندوں کے حقوق اور آزادی کا دفاع کرتے رہیں گے۔”
اسکیچے میں کل منعقدہ مفتی کے انتخابی عمل میں عوام کی ایک کثیر تعداد کی حمایت حاصل کرنے والے مصطفی ترامپا نے اسکیچے مفتی بننے کا حق حاصل کر لیا تھا۔
