ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان، سیلاب سے صوبہ سندھ کے 40 فیصد اسکول ناکارہ

پاکستان میں سیلاب کی آفت سے دو چار صوبہ سندھ میں  اسکولوں  کا 40 فیصد منہدم ہو چکا ہے۔

قومی پریس میں  شائع خبروں کے مطابق  صوبے بھر میں 5 ہزار 619 اسکول مکمل طور پر زمین بوس ہو گئے تو 12 ہزار اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اس کا مطلب ہے  کہ  صوبے میں  16 ہزار سے زائد اسکولوں کی عمارتیں ناکارہ بن چکی ہیں۔

منہدم  ہونے والے اسکولوں کے علاوہ  اڑھائی ہزار  سے زائد اسکولوں کی عمارتوں کو امدادی کیمپوں   کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور سیلاب سے متاثرہ  65 ہزار سے زائد کنبوں کو ان اسکولوں میں  رہائش پذیر کرایا گیا ہے۔

حکام  کے مطابق اس صورتحال کے باعث سرکاری اسکولوں میں  داخلے کی شرح 50 فیصد تک  گر جائیگی اور ہزاروں بچے  بنیادی   تعلیمی حق سے  محروم رہیں گے۔

متعلقہ حکام  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں  ’’کیمپ اسکول‘‘ قائم کرنے  کی  منصوبہ بندی کے ذریعے اس کمی کو پورا کرنے   کے خواہاں ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں