English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطین، اسرائیلی قوتوں کی اصلی اور ربڑ کی گولیوں سے 4 فلسطینی زخمی

القمر

اسرائیلی قوتوں نے مقبوضہ دریائے اُردن کے کنارے  پر یہودی آباد کاروں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان   تصادم میں 4 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

راملہ  کے شمال میں  واقع موضع سنجل میں شعبہ صحت کے ملازم  لوئی کرارے  کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قوتوں کی فلسطینیوں کے خلاف مداخلت  سے  تین  شہری اصلی گولیوں سے  جبکہ ایک  ربڑ کی گولی  سے زخمی ہوا۔

کیرارے نے بتایا کہ ابتدائی طبی امدادی ٹیموں نے ان چار زخمیوں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فورسز کی طرف سےپھینکے گئے  آنسو گیس شیلز سے متاثرہ 25 فلسطینیوں کو طبی   سہولیات مہیا کیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ سنجل قصبے میں فلسطینیوں نے یہودی آباد کاروں کے ان کی  زمینوں پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور جب یہودی آباد کاروں نے مظاہرے کو روکنے کی کوشش کی تو اسرائیلی فوج نے اصلی اور ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس سے مداخلت کی۔

مغربی کنارے میں 250 سے زائد غیر قانونی یہودی بستیاں ہیں جن پر اسرائیل نے 1967 میں قبضہ کیا تھا۔ یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے پر مقیم  فلسطینیوں کی  زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں۔

بین الاقوامی قانون کے تحت مقبوضہ علاقوں میں تمام یہودی بستیوں کو غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے۔

فلسطینی ہر جمعہ کو یہودی بستیوں کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف مظاہرے کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے