English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انتونیو گوتیرس کی آواز سیلاب زدگان کی آواز بن چکی ہے، وزیراعظم

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو چیلنج پر قابو پانے کے لیے عالمی حمایت کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دو روزہ دورہ کرنے پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کا دو روزہ دورہ انسانی المیے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اہم رہا۔

شہاز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سیکرٹری جنرل شدید گرمی میں متاثرہ علاقوں کے دورے پر تباہی دیکھ کرافسردہ ہوگئے، انتونیو گوتیرس کی آواز سیلاب زدگان کی آواز بن چکی ہے کیوں کہ پاکستان کو چیلنج پر قابو پانے کے لیے عالمی حمایت کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی باتوں پر توجہ دینی چاہیے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے