English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاپوا نیو گینی میں 7٫6 شدت کا زلزلہ

القمر

پاپوا نیوگنی کے مشرقی حصے میں 7.6  شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

یورپی بحیرہ روم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 80 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا،  زلزلے کے بعد سونامی انتباہ بھی جاری کیا گیا تاہم  اسے کچھ دیربعد ہی منسوخ کر دیا گیا۔

 زلزلے کے نتیجے میں ملبے تلے دبنے سے ایک شخص ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں،زلزلے کے مرکز کے قریب واقع شمالی قصبوں کے رہائشیوں نے صبح کے وقت لرزنے، سڑکوں میں شگاف پڑنے اور عمارتوں سے ملبہ گرنے کی اطلاعات فراہم کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے