English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا ہونگی

القمر

برطانیہ کی مرحومہ ملکہ ایلزبتھ دوم کی آخری رسومات پیر 19 ستمبر کو گرینچ معیاری وقت کے مطابق صبح دس بجے   پرلندن میں ادا کی جائیں گی۔

اس بات کا اعلان برطانیہ کے شاہی تقریبات کے ارل نے ہفتے کے روزکیا ہے۔

ملکہ ایلزبتھ دوم تخت پر 70 سال تک فائز رہنے کے بعد جمعرات کواسکاٹ لینڈ میں واقع شاہی قلعہ بالمورل میں انتقال کرگئی تھیں۔ان کے تابوت کوآج قلعہ بالمورل سے ایڈنبرا لے جایاجائے گا اور پھروہاں سے منگل کو لندن منتقل کیاجائے گا۔

بعدازاں بدھ سے ملکہ کا تابوت آخری رسومات کی صبح تک ویسٹ منسٹرہال میں  رہے گا،ان کی آخری دعائیہ رسومات لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں ادا کی جائیں گی۔

نارفوک کے ڈیوک ارل مارشل ایڈورڈ فٹزلان ہاورڈ نے بتایا ہے کہ ہم آنے والے دنوں میں اپنے فرض کو انتہائی دل جمعی سے انجام دیں گے بلکہ اپنے دور کی ایک نمایاں شخصیت کے شایان شان الوداع کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ بھی اپنا فرض ادا کریں گے۔

ملکہ کی نعش اس وقت اسکاٹ لینڈ کے شاہی معیار کے مطابق شاہ بلوط سے بنے تابوت میں ہے اور بالمورل قلعہ کے بال روم میں رکھی ہے۔

اس کے اوپر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ہے۔محل کے ایک سینیرعہدے دار نے کہا کہ یہ ایک خاموش مگرپُروقارمنظر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے