English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کابل میں طالبان کے زیر استعمال امریکی ساختہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3 افراد ہلاک

القمر

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا۔

خبر کے مطابق، بلیک ہاک ہیلی کاپٹر دوران تربیت کابل میں گر کر تباہ ہوا جس میں کئی افراد سوار تھے۔

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے  کہ ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو پائلٹ اور ایک عملے کا فرد شامل ہے۔

حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ  بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے