ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ پاکستانی برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے،ہر ممکنہ تعاون دیں گے:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

 صدارتی ایوان صدارت کے مطابق،اس بات چیت میں پاکستان میں آنے والے سیلاب  کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بات چیت میں ترک صدر نے کہا کہ  اس مشکل گھڑی میں ترکیہ اپنے بردار ملک کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور جو بھی ممکنہ تعاون ہوا اس کے لیے تیار رہے گا۔

صدر نے بتایا کہ ترک عوام بھی اپنی برادر پاکستانی عوام کے ساتھ ہے جو کہ  اس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد میں پیش پیش ہے۔

 شہباز شریف نے بھی اس حوالے سے صدر ایردوان اور ترک عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں