کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کے ساحلی ضلعے فتحئیے کے بحرالکاہل ساحل کو ‘دنیا کا خوبصورت ترین ساحل’ منتخب کیا گیا ہے؟
بحرالکاہل، ایجئین کے علاقے میں واقع تعطیلاتی شہر فتحئیے سے منسلک ہے۔ نیلے رنگ کے ہر شیڈ ، سفید چمکتے ریتلے ساحل اور قدرتی حسن کے اندر چھُپے ہوئے تاریخی آثار کے ساتھ بحرالکاہل صرف ترکی ہی کے نہیں دنیا بھر کے بھی خوبصورت ترین تعطیلاتی مراکز میں سے ایک ہے۔ 2006 میں بھاری ووٹوں کے ساتھ بحرالکاحل ساحل کو "دنیا کا خوبصورت ترین ساحل” منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ساحل "بلیو لاگون” کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔
بحرالکاہل کی تاریخ ماضی میں بہت پیچھے کی طرف جاتی ہے۔ لیکیا تہذیب میں اسے "روشنی اور سورج کے دیار” کے نام سے اور ازمنہ وسطیٰ میں ” دُور دیس” کے نام سے پہچانا جاتا تھا۔ بحرالکاہل کی بیچ ‘نیلے پرچم والی بیچ ‘ہے۔ نیلے پرچم کا حامل ہونے کے معنی ہیں کہ” یہ ساحل مکمل طور پر صاف ستھرا ہے اور یہاں محفوظ تیراکی کی جا سکتی ہے”۔ اپنے نام کی طرح ساکن اور پُرسکون بحرالکاہل ساحل ایک جھیل سے مشابہہ دِکھائی دیتا ہے یہاں تک کہ شدید طوفانی دنوں میں بھی یہ ساحل پُر سکون رہتا ہے۔ دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس قدر کم حرکت کے باوجود ساحل نہایت صاف ستھرا ہے۔ رابطہ پانیوں ، کھُلے سمندر کے بہاو اور مدّوجزر کی وجہ سے بحرالکاہل کا پانی مستقل تبدیل ہوتا رہتا ہے اور کبھی بھی یہاں آلودگی کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا۔
بحرالکاہل ساحل پر گھومنے پھِرنے کے متعدد مقامات اور متعدد سرگرمیاں موجود ہیں۔ پیرا گلائیڈروں کے دل پسند پہاڑ باباداع کے دامن میں واقع بحرالکاہل ساحل اپنے شاندار مناظر کے ساتھ دنیا کے بہترین پیرا گلائیڈنگ مقامات میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ صاف سُتھری کیمپنگ جگہوں، لذیذ کھانوں، پیرا گلائیڈنگ اور آرکیالوجک مقامات کی وجہ سال کے ہر حصے میں سے اس جگہ کی سیر کی جا سکتی ہے۔
