English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک ا اخبارات سے جھلکیاں

القمر

 آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ حریت: "صدر  ایردوان کا پاکستان کے  وزیر اعظم  شہباز شریف سے  ٹیلی فونک رابطہ "

صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کے  وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی  فون پر بات چیت کی ہے  ۔ بات چیت کے دوران  صدر ایردوان نے  کہا  ہے کہ وہ سیلاب کی تباہ کاریوں  سے برسرپیکار پاکستان  کی صورتِ حال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور  وہ ترکیہ کی  جانب سے  تمام  ضروری  امداد فراہم کرنے کے لیے متحرک ہو رہے ہیں۔صدر ایردوان  نے کہا کہ وہ پاکستان کے زخموں پر مرہم رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔

 

***روزنامہ صباح: "میتچوتاکیس  کی نگائیں صدر ایردوان پر "

بوز جا آدہ کے قریب بحری جہاز پر یونانی فائر کھولنے اور نیٹو مشنز پر کام کرنے والے ترک F-16 طیاروں پر ریڈار لاک ہونے کے بعد، ترکیہ اور یونان کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ یونانی وزیر اعظم کریاکوس   میتچوتاکیس  کی گزشتہ کی  تقریروں سے  بڑھنے والی  کشیدگی کے بعد  ایک قدم پیچھے ہٹ گئے ہیں   اور  صدر رجب طیب ایردوان   سے ملاقات کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا ہے ۔

 

***روزنامہ  وطن: "بحیرہ  اسود   گیس جلد گھروں میں استعمال ہو گی”

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر  فاتح دونمیز  نے کہا کہ ان کا مقصد 2023 کی پہلی سہ ماہی میں بحیرہ اسود میں 540 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس کو گھروں تک پہنچانا ہے، اور کہا، "اس وقت، سمندری اور زمینی  سطح پر کام جاری ہے۔  انہوں نے امید   ظاہر کی کہ اگلے سال  سے ترکیہ کی  بحیرہ اسود کی گیس  کو گھروں میں استعمال کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

 

***روزنامہ اسٹار: "تاجکستان ترکیہ کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے”

تاجکستان کے وزیر صنعت اور نئی ٹیکنالوجی شیرعلی کبیر نے کہا کہ وہ ترکیہ  کی اپنے  ملک  میں  سرمایہ کاری  کو فروغ دینا چاہتے ہیں  اور اس سلسلے میں ان کے ملک  کے  ترک سرمایہ کاروں کے لیے دروازے  کھلے ہیں۔ کبیر نے کہا، "ہم بہت سے شعبوں میں ترکیہ کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

 

***روزنامہ  خبر  ترک : "ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات کے لیے ترکیہ سے کارنیشن پھول”

برطانیہ  میں ملکہ الزبتھ کے سوگ اور جنازے  کی تقریب  کے لیے  ترکی  سے   بڑی مقدار میں کارنیشن پھول منگوائے جا رہے ہیں  جس کی وجہ سے  ترکی میں  پھولوں کے سیکٹر میں کام کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے