روسی ٹوئر آپریٹر یونینATOR نے روسی سیاحوں کی یورپی ممالک کی سیاحت میں، رواں سال موسم گرما کے دوران گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں، 90 سے 95 فیصد کمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
ATOR نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ 2022 کے پہلے نصف میں 1،2 ملین روسی سیاحوں نے یورپ کی سیر کی جبکہ 2019 کے اسی دورانیے میں یورپ کی سیاحت کرنے والے روسی شہریوں کی تعداد 8 ملین تھی۔ اس طرح روسی شہریوں کی یورپی ممالک کی سیاحت رواں سال کے موسمِ گرما میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 90 سے 95 فیصد تک گِر گئی ہے”۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ” یورپ کی سیاحت میں شدت سے کمی کی بنیادی وجہ ایوی ایشن سیکٹر پر عائد کی گئی پابندیاں اور یورپی ممالک کی، روسی شہریوں کے لئے، سخت ویزہ پالیسیاں ہیں”۔
