اناج کی ترسیل کے دائرہ کار میں یوکرین سے مزید 9 بحری جہاز روانہ ہو گئے ہیں۔
ترکیہ وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج سے لدے مزید 9 بحری جہازوں کے عازمِ سفر ہونے کا اعلان کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اناج کی رسد طے شدہ پروگرام کے مطابق جاری ہے۔ اس دائرہ کار میں آج، اناج سے لدے مزید 9 بحری جہاز یوکرین کی بندرگاہوں سے روانہ ہو گئے ہیں۔
