ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: آقار۔ حسن اوف ملاقات، سرحد کی تازہ صورتحال پر بات چیت

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے آذربائیجان کے وزیر دفاع جنرل ذاکر حسن اوف  کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکیہ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کی سرحدوں پر جھڑپوں کے بعد وزیر دفاع  آقار نے آذربائیجان کے وزیر دفاع حسن اوف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات  کی اور صورتحال کے بارے میں تازہ معلومات حاصل کیں۔

آقار نے جھڑپوں میں شہید ہونے والے آذری فوجیوں  کے لئے اللہ سے دعائے خیرو  مغفرت کی اور زخمیوں کے لئے عاجل شفاء کی تمنا ظاہر کی۔

مذاکرات میں حلوصی آقار نے آرمینیا کے جارحانہ اور اشتعال انگیز طرزِ عمل پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ”ترکیہ، برادر ملک کے برحق دعوے میں اس کا ساتھ دیتا چلا آیا  ہے اور اب کے بعد بھی  ساتھ دیتا رہے گا”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں