ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی میں مقیم ترکوں کی انسان دوستی، بے گھروں اور محتاجوں میں کھانے کی تقسیم

جرمنی کے شہر کولن میں مقیم ترکوں نے بے گھروں اور محتاجوں میں خوراک تقسیم کی  ۔

اطلاع کے مطابق جرمنی میں مقیم ترک شہریوں نے ‘بے آسرا لوگوں کے دن’ کی مناسبت سے تاریخی کولن کتھیڈرل کے اطراف میں ، مرکزی ریلوے اسٹیشن اور برسلاور اسکوائر میں محتاجوں اور ضرورت مندوں میں دونیر کباب ، لسّی اور میٹھے پر مشتمل غذائی  پیکٹ تقسیم کئے۔

یہ غذائی پیکٹ لینے  کے لئے، مذکورہ مقامات پر، لوگوں کے لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مرحبا اور مالزیٹ امدادی وقف کے بانی ‘تولگا اوزگُل’ نے کہا ہے کہ "امداد لینے کے لئے قطار میں لگے بعض افراد جذبات پر قابو نہ پا سکے اور رونے لگے۔ ایک محتاج نے کہا کہ اس نے آخری بار 6 ماہ قبل دونیر کباب کھایا تھا اور اسے یہ کھانا بہت پسند ہے”۔

تولگا نے کہا ہے کہ ” ہم نے کھانے کی تقسیم کا اہتمام مخّیر حضرات کے تعاون سے کیا ہے اور ہم یہ سلسلہ جاری رکھیں گے”۔

تقریباً 200 افراد نے خیراتی کھانے سے استفادہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں