آرمینی وزیر اعظم نکول پاشنیان نے روسی صدر ولا دیمیر پوٹن اور فرانسیسی صدر امانویل ماکروں سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے ۔
آرمینی حکومت کے مطابق، اس بات چیت میں آذربائیجان اور آرمینیا کی سرحدی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس اثنا میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم پاشنیان نے گزشتہ شب رات گئے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی طلب کیا ۔
آذربائیجانی امور دفاع کا کہنا ہے کہ آرمینی فوج نے گزشتہ شام کے وقت داش کیسین،کل بجر اور لاچین کے سرحدی علاقوں میں جھڑپوں کا آغاز ہو گیا تھا۔
