English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فن لینڈ: ہم ترک حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مل کر کام کر رہے ہیں

القمر

فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا میرین نے کہا ہے کہ، فن لینڈ کی نیٹو رکنیت درخواست کے بعد ترکیہ کے ظاہر کردہ اندیشوں کے معاملے میں، ہم ترک حکام کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں اور مل کر کام کر رہے ہیں۔

میرین نے، فرانس کے شہر سٹرازبرگ  میں یورپی پارلیمنٹ  کے کابینہ اجلاس سے خطاب کے بعد، یورپی پارلیمنٹ کی سربراہ ‘رابرٹا میٹسولا’ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

 پریس کانفرنس سے خطاب میں، فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کے لئے پیش کردہ درخواست اور ترکیہ کے ساتھ تعلقات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں،  انہوں نے کہا ہے کہ بلاشبہ ہم ترکیہ کی طرف سے ایجنڈے پر لائے گئے موضوعات پر ترک حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور طے شدہ اتفاقِ رائے کی بنیادوں پر مل کر کام کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے